18 دسمبر ، 2021
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں نالے میں گیس بھرجانے کی وجہ سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دھماکا سیورج لائن میں گیس خارج ہونے سے ہوا، نالے کے اوپر بینک بنا ہوا تھا، دھماکے سے عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا۔
نالے پر صرف تباہ ہونے والا بینک ہی تعمیر نہیں کیا گیا تھا بلکہ 10، 20 نہیں 75 عمارتیں کھڑی ہیں، کئی عمارتیں 6 منزلہ ہیں جن سے لاکھوں روپے کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔
صوبائی وزير سعید غنی نے کہا ہے کہ نالوں پر عمارتوں کا بننا کسی صورت جائزنہیں ،نالوں پر تعمیرات کے اصل ذمے دار تعمیرات کی اجازت دینے والے ہیں، سائٹ ایسوسی ایشن نے یہ جگہ کرائے پر دی ہوئی ہے، نالوں پر تعمیرات کرکے اسے کرائے پر کیسے دیا جاسکتا ہے؟