26 اکتوبر ، 2012
استنبول… امریکا کی سرینا ولیمز اور چین کی لی نا نے ڈبلیو ٹی اے چمپئن شپ کے گروپ میچز جیت لئے، عالمی نمبر ایک وکٹوریہ ازارینکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ترکی کے شہر استنبول میں جاری ڈبلیو ٹی اے چمپئن شپ کے گروپ میچ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک کو چھ چار اور چھ چار سے ہرا دیا۔ اٹلی کی سیرا ایرانی نے آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوزر کو سخت مقابلے کے بعد تین سیٹس میں شکست دی، انکی جیت کا اسکور چھ تین، دو چھ اور چھ صفر رہا۔ چین کی لی نا نے جرمنی کی اینجلیک کربر کو چھ چار اور چھ تین سے ہرادیا۔