Time 20 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بجلی گیس کا بحران، ڈیزائنر دیپک پروانی کی دلچسپ پوسٹ وائرل

موسمِ سرما کا آغاز سے ہی پاکستان کے تقریبا ہر شہر میں گیس کا بحران ہے—فوٹو: انسٹاگرام/دیپک پروانی
موسمِ سرما کا آغاز سے ہی پاکستان کے تقریبا ہر شہر میں گیس کا بحران ہے—فوٹو: انسٹاگرام/دیپک پروانی

معروف پاکستانی ڈیزائنر دیپک پروانی بھی ملک میں بجلی، گیس اور پانی کے بحران سے کچھ تنگ نظر آئے۔

دیپک پروانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پانی کی بالٹی کی تصویر پوسٹ کی جس میں پانی گرم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والا راڈ ڈلا ہوا ہے۔

اپنی پوسٹ میں دیپک پروانی نے لکھا کہ بالٹی کی جانب واپسی ہو چکی ہے، انہوں نے ملک میں بنیادی ضروریات کے فقدان پر مزید لکھا کہ نہ بجلی، نہ گیس، نہ پانی پھر بھی دل ہے پاکستانی۔

ڈیزائنر کی اس پوسٹ پر صارفین نے اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اسی مسئلے سے دوچار ہیں جب کہ کچھ صارفین نے میٹل کی بالٹی میں الیکٹرک راڈ کو خطرناک قرار دیا۔

ایک صارف نے یہ بھی مشورہ دیا کہ اس بالٹی کے بجائے پلاسٹک کی بالٹی کا استعمال کیا جائے جب کہ دیپک پروانی کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بغیر چپل یوں کھڑے نہ ہوں۔

واضح رہے کہ موسمِ سرما کے آغاز سے ہی پاکستان کے تقریباً ہر شہر میں گیس کا بحران ہے اور گھریلو صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

مزید خبریں :