Election 2024 Election 2024

کاروبار
Time 20 دسمبر ، 2021

بیرون ملک مقیم افراد ڈالر پاکستان لانے کی بجائے دبئی میں کیوں فروخت کررہے ہیں؟

ڈالر کا روپے میں بھاو دبئی کے مقابلے پاکستان میں 10 روپے سے کم ہے، پاکستان میں ڈالر 181 جبکہ دبئی میں 189 روپے کا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  پاکستان میں ڈالر بیچیں تو 181 روپے ملیں گے جبکہ دبئی میں بیچو تو 189، اس لیے  بیرون ملک افراد ڈالر پاکستان لانے کے بجائے دبئی میں فروخت کرکے روپیہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے پاکستان بھیج رہے ہیں۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سٹے بازی روکنے کے اقدامات کررہا ہے۔ 

مرکزی بینک نے ڈالر خریداری کی شخصی یومیہ اور سالانہ حدیں مقرر کیں ہیں جبکہ صحت اور تعلیم کی عالمی ادائیگیوں کی  بھی حد کا تعین کیا گیا ہے۔

اس کے علاہ  بائیومیٹرک تصدیق اور ہزار ڈالرز سے زائد خریداری پر دستاویزات جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ 

 ایکسچینج کمپنیز کا کہنا ہے کہ ہمارا کاروبار سخت کرنے سے لوگ سسٹم کے باہر جاکر کام کررہے ہیں۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان  کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد انہیں تقریباً 3 ارب ڈالرز ماہانہ ملنے والی امداد بھی بند ہوگئی ہے۔ امریکی امداد کا کچھ حصہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں بھی استعمال ہوتا تھا لیکن امداد بند ہوگئی ہے، اس لیے افغانستان اپنی عالمی ادائیگی کے لیے  ڈالر استعمال کررہا ہے۔

  ملک بوستان نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ افغانستان سے روپے میں نہیں بارٹر ٹرید کرے۔    

مزید خبریں :