Time 23 دسمبر ، 2021
پاکستان

ڈاکوؤں نے خانہ بدوشوں کو بھی نہ بخشا، جھگیوں پر دھاوا بول کر سب لوٹ کر لے گئے

مریدکے میں خانہ بدوشوں کی جھگیاں بھی ڈاکوؤں کی زد میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق فجر کے وقت  سے قبل 8 ڈاکوؤں نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر دھاوا بول دیا اور انہیں جمع پونجی سے محروم کردیا، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ بھی کی جس سے خانہ بدوش ماں بیٹا زخمی ہوگئے۔

خانہ بدوشوں کے مطابق ڈاکوؤں نے سونے کی انگوٹھیاں، بالیاں، موبائل فون اور ہزاروں روپے لوٹے جب کہ مزاحمت پرخانہ بدوش فیاض اور اس کی ماں بشیراں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

متاثرہ خانہ بدوش کا کہنا تھا کہ اس نے بھابھی کے علاج کے لیے 40 ہزار روپے جمع کیے تھے، ظالم سب کچھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

خانہ بدوشوں کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :