Time 27 دسمبر ، 2021
پاکستان

نسلہ ٹاور کیس: عدالتی حکمنامہ موصول ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا، پولیس

نسلہ ٹاور کی تعمیر کے ذمے داران کے خلاف مقدمے کے حکم کے معاملے پر پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ تاحال ہمیں باقاعدہ حکمنامہ موصول نہیں ہوا، جیسے ہی حکمنامہ موصول ہوا مقدمہ درج کریں گے— فوٹو: فائل
نسلہ ٹاور کی تعمیر کے ذمے داران کے خلاف مقدمے کے حکم کے معاملے پر پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ تاحال ہمیں باقاعدہ حکمنامہ موصول نہیں ہوا، جیسے ہی حکمنامہ موصول ہوا مقدمہ درج کریں گے— فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے نسلہ ٹاور کے ذمےداران کے خلاف مقدمے کے فیصلے پر پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ تاحال باقاعدہ حکمنامہ موصول نہیں ہوا، اس کے ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ذمےداران کے نام اور لیگل ڈپارٹمنٹ سے مشورہ مانگا ہے، ان کے جواب پر مقدمے کی دفعات سمیت دیگر فیصلے کیے جائیں گے۔

نسلہ ٹاور کی تعمیر کے ذمے داران کے خلاف مقدمے کے حکم کے معاملے پر پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ تاحال ہمیں باقاعدہ حکمنامہ موصول نہیں ہوا، جیسے ہی حکمنامہ موصول ہوا مقدمہ درج کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ زیادہ امکان ہے کہ مقدمہ صبح درج کیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق لیگل ڈپارٹمنٹ سے مشورہ مانگا ہے، ان کے مشورے پر مقدمے کی دفعات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ذمےداران کے نام مانگے ہیں، اگر نام مل جاتے ہیں تو انہیں نامزدِ مقدمہ کیا جائے گا، نام نہ ملنے کی صورت میں نامعلوم افسران پر مقدمہ ہوگا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کے مقدمات عمومی طور پر اینٹی کرپشن ڈیل کرتا ہے، مقدمے کے اندراج کے بعد اس کی تفتیش میں معلوم ہوگا کہ یہ کیس پولیس ہینڈل کرے گی یا اینٹی کرپشن۔

مزید خبریں :