ویڈیو: گھوڑے پر چڑھ کر تلواروں کی سلامی میں آنیوالی دُلہن کے چرچے

عام طور پر دُلہا دُلہن میں شادی کے روز  منفرد انٹری کا شوق پایا جاتا ہے جس کے باعث کئی شادیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوجاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کی وجہ شہرہ آفاق ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کا اسٹائل ہے جس میں دُلہن کو گھوڑے پر چڑھ کر ارطغرل اسٹائل میں تقریب میں انٹری دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے حوالے سے کہا جارہا ہےکہ یہ ویڈیو شادی سے قبل ’قوالی نائٹ ‘ کی تقریب کی ہے جس میں خوبرو دُلہن کو سپاہیوں کی جانب سے ارطغرل اسٹائل میں سلامی پیش  کی گئی۔

ویڈیو میں دُلہن کے ہمراہ اداکارہ ریما خان کو بھی تصویریں بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :