27 اکتوبر ، 2012
کراچی …آل کراچی انجمن تاجران کے رہنماء ہارون چاند نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجر10نومبرکوہڑتال کرینگے۔جنرل سیکریٹری آل کراچی انجمن تاجران ہارون چاند نے کہا کہ 10 نومبر کو ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔دریں اثناء تاجر رہنماء عتیق میر کا کہنا ہے کہ وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کی سفارش پرتاجروں کواسلحہ لائسنس بھی ملیں گے، انھوں نے کہا کہ بھتہ خوری کے خاتمے کیلیے اقدامات کیے جائیں گے،آل کراچی انجمن تاجران 3 نومبر کو دھرنے کے اعلان پر قائم ہیں۔