Time 05 جنوری ، 2022
پاکستان

شادیوں کا سیزن ہے جس کی وجہ سے وائرس پھیلتا ہے: وزیر صحت سندھ

کراچی: وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہےکہ شادیوں کے سیزن کی وجہ سے وائرس پھیل رہا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہمارے یہاں ڈیلٹا وائرس موجود ہے اور اومی کرون امپورٹڈ ہے جب کہ اومی کرون کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادیوں کا سیزن ہے جس کی وجہ سے وائرس پھیل رہا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم نے شروع میں ویکسین کی خریداری کے لیے ڈریپ سے درخواست کی تھی، ڈریپ نے ویکسین خریداری کی اب تک اجازت نہیں دی، وفاقی حکومت ویکسین فراہم کررہی ہے اس لیے ابھی ہمیں امپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔


مزید خبریں :