پاکستان
Time 10 جنوری ، 2022

کراچی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

کراچی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ —فوٹو: فائل
کراچی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ —فوٹو: فائل 

کراچی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے زیادہ رہی جبکہ 87 فیصد متاثرہ افراد اومی کرون ویرینٹ سے متاثر ہوئے ۔

سربراہ ڈاؤ لیب کا کہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون میں مبتلا افراد میں 60 فیصد سےزائد خواتین ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے آئندہ ہفتے سے گھر گھر جاکر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق ویکسین کی دونوں ڈوز اور بوسٹر لگوانے والے افراد بھی متاثر ہورہے ہیں لیکن ان میں مرض کی علامات اور شدت کم ہے ، جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی یا ڈوز مکمل نہیں، ان میں کورونا کی شدت زيادہ ہے ۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے درجنوں پرائیویٹ اسپتالوں اور لیبارٹریوں کو کورونا کی ویکسین فراہم کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی پرائیویٹ اسپتال یا ادارے میں کورونا ویکسین کے لیے کوئی رقم ادا نہ کریں۔

مزید خبریں :