پاکستان
Time 14 جنوری ، 2022

شیخ رشید اور خرم دستگیر سے ’غلطی سے مسٹیک‘ ہوگئی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر سے ’غلطی سے مسٹیک‘ ہوگئی، روانی میں غلط بول گئے۔

پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کی زبان پھسل گئی اور وہ یہ بھول گئے کہ سر پہ ہاتھ رکھا جائے یا ہاتھ پر سر۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’تاریخی جملہ بولنا چاہتا ہوں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں، نوازشریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں، نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، یہ چاہتے ہیں جو سر عمران خان کے ہاتھ پر رکھا گیا ہے وہ ان کے ہاتھ پر رکھا جائے۔‘

علاوہ ازیں ن ليگ کے رہنما خرم دستگیر نے بھی پیٹرول کو لیٹر کے بجائے کِلو میں ناپ لیا۔

مزید خبریں :