پاکستان
Time 17 جنوری ، 2022

کورونا: ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ آج ہوگا



ملک بھر میں کورونا کیسز  کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کو کھلا یا بند رکھنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس آج ہوگا جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم اور وزرائے صحت شریک ہوں گے۔

اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں کورونا ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا جب کہ وزرائے صحت کے اجلاس میں سماجی و شادی کی تقاریب، ان ڈور آؤٹ ڈور ڈائننگ اور  ٹرانسپورٹ کے شعبے میں  ایس او پیز کی تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اسکولوں کو کھلا یا بند رکھنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

این سی او سی کے گزشتہ اجلاس میں کورونا پر کنٹرول کے لیے سندھ حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ این سی او سی نے 17 جنوری سے ٹرانسپورٹ اور پروازوں میں کھانے کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

مزید خبریں :