29 اکتوبر ، 2012
لاہور … اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ عدالتی سے فیصلے سے پہلے آئی سی سی نے سزا سنائی جو قانون کی خلاف ورزی ہے، معاملہ ثالثی عدالت میں اٹھا چکا ہوں،اسپاٹ فکسنگ میں اپنے ملک کے کچھ افراد کا بھی ہاتھ ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کو بدنام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، آئی سی سی کی سماعت فروری میں ہوگی، آئی سی سی کی سماعت کے بعد الزامات سے بری ہوجاوٴں گا، کرکٹ میں بہت جلد واپس آوٴں گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر میری کتاب جلد منظر عام پر آئے گی، کرکٹ کرپشن سے متعلق بیان عدالت میں دیا ہے، اسپاٹ فکسنگ میں اپنے ملک کے کچھ افراد کا بھی ہاتھ ہے۔صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے آصف کا کہنا ہے کہکرکٹ میں واپس آکر ملک کا نام روشن کروں گا، عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے ہی پابندی عائد کر دی گئی ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مجھے پھنسایا، معاملہ ثالثی عدالت میں اٹھا چکا ہوں۔