شادی میں مہمان آن لائن مدعو ، کھانا گھروں پر بھیجا جائے گا

سندیپن سرکار اور ادیتی داس کی شادی میں صرف 100 مہمان موجود ہوں گے جبکہ باقی 350 مہمان گوگل میٹ کے ذریعے تقریب میں شرکت کریں گے۔ —فوٹو: بھارتی میڈیا
سندیپن سرکار اور ادیتی داس کی شادی میں صرف 100 مہمان موجود ہوں گے جبکہ باقی 350 مہمان گوگل میٹ کے ذریعے تقریب میں شرکت کریں گے۔ —فوٹو: بھارتی میڈیا

کورونا نے جہاں ہماری معمولات زندگی کو تبدیل کردیا وہیں اس نے  شادیوں کی روایتی تقریبات  کے طریقے کو بھی بدل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ ہر ایک کی حفاظت اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت میں کافی افراد ' آن لائن شادی ' یا 'ورچوئل ویڈنگز' کا سہارا لے رہے ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک جوڑے ،جو 24 جنوری کو مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، انہوں نے اپنی شادی میں شرکت کیلئے گوگل میٹ(آن لائن ویڈیو چیٹ کی ایپلیکشن)  پر 350 مہمانوں کو مدعو کیا ہے۔

جی ہاں سندیپن سرکار اور ادیتی داس کی شادی میں صرف 100 مہمان موجود ہوں گے  جبکہ باقی 350 مہمان گوگل میٹ کے ذریعے آن لائن  تقریب میں شرکت کریں گے۔

آن لائن شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جس میں ایک نجی ریسٹورنٹ کی رائیڈر کمپنی ان مہمانوں کو گھر پر کھانا فراہم کریں گی۔ —فوٹو: فائل
آن لائن شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جس میں ایک نجی ریسٹورنٹ کی رائیڈر کمپنی ان مہمانوں کو گھر پر کھانا فراہم کریں گی۔ —فوٹو: فائل 

اس کے علاوہ آن لائن شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے  جس میں ایک نجی ریسٹورنٹ کی رائیڈر کمپنی ان مہمانوں کو گھر پر کھانا فراہم کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپن نے کہا کہ ڈیجیٹل شادی کا خیال انہیں اس وقت آیا جب وہ کورونا کی وجہ سے 4 دن تک اسپتال میں داخل رہے۔ 

ہم گزشتہ ایک سال سے شادی کرنے کا ارادہ کر رہے تھے لیکن وبائی مرض ایک مسئلہ بن گیا—فوٹو: بھارتی میڈیا
 ہم گزشتہ ایک سال سے شادی کرنے کا ارادہ کر رہے تھے لیکن وبائی مرض ایک مسئلہ بن گیا—فوٹو: بھارتی میڈیا

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ ایک سال سے شادی کرنے کا ارادہ کر رہے تھے لیکن وبائی مرض ایک مسئلہ بن گیا تاہم  میں اپنے خاندان اور مہمانوں کی حفاظت کے بارے میں فکر مند تھا اس لیے ہم نے مہمانوں کو ڈیجیٹل طور پر اپنی شادی میں شرکت کرنے کے بار ے میں سوچا۔

مزید خبریں :