دنیا
Time 22 جنوری ، 2022

امارات میں نجی ڈرونز اور چھوٹےطیاروں پر ایک ماہ کی پابندی عائد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے نجی ڈرونز اور چھوٹےطیاروں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی۔

 غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گذشتہ دنوں ابوظبی میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اماراتی وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق تفریحی مقاصدکے لیے استعمال ہونے والے نجی ڈرونز اور چھوٹے طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، نجی ڈرونز اور چھوٹے طیاروں پر پابندی کا نفاذ ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں گذشتہ پیر کو یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون حملے کیے تھے جن میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔


مزید خبریں :