دنیا
Time 27 جنوری ، 2022

آسٹریلیا کے قدیمی باشندوں کے حقوق کی جنگ کیلئے قائم 'سفارتخانے' کو 50 برس مکمل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آسٹریلیا میں آباد قدیم نسل کے باشندوں کے حقوق کی جنگ کے لیے قائم کی جانے والی 'ایب او ریجنل ایمبیسی ' کو  50 برس مکمل ہوگئے۔

قدیم نسل کا یہ نمائندہ مقام جنوری 1972 میں آسٹریلیا کو برطانیہ کی کالونی کا درجہ دیے جانے کی سالگرہ کے موقع پر بنایا گیا تھا۔

آسٹریلیا کی قدیم نسل کے حقوق کی جنگ کے لیے چار نوجوانوں نے دارالحکومت کینبرا میں اس وقت کے پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں بڑی چھتری لگاکر احتجاج شروع کیا تھا۔

 اس مقام کو انہوں نے قدیم نسل کے سفارت خانے یا ایب اوریجنل ایمبیسی کا نام دیا تھا، یہ احتجاج مقامی آبادی کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے دنیا کا طویل ترین پلیٹ فارم ہے۔

بیس برس کی عمر میں یہ منفرد احتجاج کرنے والے مائیکل اینڈرسن آج بھی اس احتجاج کا حصہ ہیں۔

 ایب اوریجنل ایمبیسی 1992 تک مختلف مقامات پر قائم ہوتی رہی،  1992 سے یہ اپنے پہلے مقام پر موجود ہے۔

 آسٹریلیا دولت مشترکہ کا وہ واحد رکن ہے جس کی قدیم آباد ی کے ساتھ برطانیہ نے کسی قسم کا معاہدہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :