Time 28 جنوری ، 2022
پاکستان

’پب جی‘ کے عادی نے پورا گھر اجاڑ دیا، پنجاب پولیس گیم پر پابندی کیلئے متحرک

لاہور: موبائل فونز گیم کے جنون نے حقیقت اور  تخیل کا فرق مٹا دیا، لاہور کا ایک ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا ، کاہنہ کے رہائشی 18 سالہ نوجوان نے ماں، بہنوں اور بھائی پر یہ سوچ کر گولیاں چلا دیں کہ گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہوجائیں گے۔

ملزم قتل کرنے کے بعد گھر کے نچلے حصے میں سوگیا تھا۔ اس معاملے پر پنجاب پولیس نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے پب جی گیم پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں والدہ اور 3 بچوں کا قاتل لڑکا پب جی گیم کا عادی ہے، ملزم نے یہ سوچ کرگولیاں چلائیں کہ گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہوجائیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قتل کرنےکےبعد گھرکےنچلےحصہ میں سوگیا تھا اور ملزم فیصل آباد کےقریب گاؤں میں چھپا ہوا تھا۔

مزید خبریں :