رواں مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض جی ڈی پی کا 86.7 فیصد رہےگا، آئی ایم ایف

رواں مالی سال پاکستان کاغیرملکی قرض جی ڈی پی کا 40.6 فیصد رہنےکا امکان ہے، آئی ایم ایف— فوٹو:فائل
رواں مالی سال پاکستان کاغیرملکی قرض جی ڈی پی کا 40.6 فیصد رہنےکا امکان ہے، آئی ایم ایف— فوٹو:فائل 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض جی ڈی پی کا 86.7 فیصد رہے گا تاہم اگلے مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض 4.6 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ اگلے مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض جی ڈی پی کا 82.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کاغیرملکی قرض جی ڈی پی کا 40.6 فیصد رہنےکا امکان ہے جبکہ اگلے مالی سال پاکستان کاغیرملکی قرض 0.5 فیصد کم ہونےکا امکان ہے اور اگلے مالی سال یہ غیرملکی قرض جی ڈی پی کا 40.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا صفر رہنے کی توقع ہے اور اگلے مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :