پاکستان
Time 16 فروری ، 2022

منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، دبئی جانیوالے مسافر کے جوتوں سے غیرملکی کرنسی برآمد

دبئی جانے والے مسافر سے 70 ہزارسعودی ریال، 4 ہزار 24 اماراتی درہم اور 19 ہزار 300 پاکستانی روپے برآمد کیے، ترجمان اے ایس ایف— فوٹو: اے ایس ایف
دبئی جانے والے مسافر سے 70 ہزارسعودی ریال، 4 ہزار 24 اماراتی درہم اور 19 ہزار 300 پاکستانی روپے برآمد کیے، ترجمان اے ایس ایف— فوٹو: اے ایس ایف

پشاور ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے ہزاروں ریال اور اماراتی درہم برآمد کرلیے۔

ترجمان کے مطابق دبئی جانے والے مسافر سے 70 ہزارسعودی ریال، 4 ہزار 24  اماراتی درہم اور 19 ہزار 300 پاکستانی روپے برآمد کیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر عامر سہیل نے ریال جوتوں اور باقی کرنسی جیبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان نے بتایا کہ کرنسی کی مالیت مقامی روپوں میں 35 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :