Time 17 فروری ، 2022
پاکستان

لاڑکانہ جیل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سے بھرپور خط مسلسل نظر انداز

آئی جی جیل خانہ جات کو بھیجے گئے خط میں قیدیوں کے پاس بڑی تعداد میں موبائل فونز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا تھا/ فائل فوٹو
آئی جی جیل خانہ جات کو بھیجے گئے خط میں قیدیوں کے پاس بڑی تعداد میں موبائل فونز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا تھا/ فائل فوٹو

لاڑکانہ  جیل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سے بھرپور خط کئی ماہ گزر جانے کے باوجود نظر انداز کردیا گیا ہے۔

آئی جی  جیل خانہ جات کو بھیجے گئے خط میں قیدیوں کے پاس بڑی تعداد میں موبائل فونز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ قیدیوں کے پاس انٹرنیٹ ڈیوائسز اور ڈنڈے بھی موجود ہیں۔

خط میں کہا گیا تھا کہ ٹاور 5 سے 6 اور دو سے تین کی درمیانی دیوار انتہائی خستہ ہوچکی ہے، ان مقامات پر اندر یا باہر سے معمولی دباؤ پڑنے سے دیوار گرسکتی ہے  جب  کہ جیل بیرکس کی حالت بھی انتہائی خراب  ہے اور  بیرکس لاک ٹھیک نہیں۔

خط میں رینجرز، مقامی پولیس اور حساس اداروں کی مدد سے بڑا سرچ آپریشن کرنے کی سفارش  کی  گئی تھی۔

خط میں سفارش کی  گئی تھی کہ خواتین اور جووینائل جیل کے قیدیوں کو سکھر منتقل کیا جائے، خواتین جیل لاڑکانہ کی عمارت عارضی طور پر مرد قیدیوں کو رکھنے کے لیے استعمال کی جائے۔

ذرائع کےمطابق جیل کی اندرونی صورتحال سے متعلق خط 6 ماہ  پہلے لکھا گیا  تھا جس میں آئی جی جیل کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو سفارش کی گئی تھی لیکن اس پر کوئی  جواب نہیں  آیا۔

مزید خبریں :