پاکستان

حلیم عادل سمیت پی ٹی آئی سندھ کے 6 نئے عہدیدار 24 گھنٹوں میں مستعفی ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے ایک روز قبل صوبائی کابینہ اور ڈویژن کے عہدوں پر مقرر ہونے والے 6 اراکین اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ گزشتہ روز سندھ کے سینیئر نائب صدر مقرر ہوئے تھے، وہ  ذاتی وجوہات کی بناء پر 24 گھنٹوں میں مستتعفی ہوگئے۔

 ان کے علاوہ پی ٹی آئی سندھ کے سینیئرنائب صدر سید طاہر شاہ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا، طاہرشاہ پی ٹی آئی کے ریجنل صدر سکھر ریجن بھی رہ چکے ہیں۔

  علی جونیجو جو کہ  نائب صدر مقرر ہوئے تھے انہوں نے بھی ذاتی وجوہات کی بناء پر 24 گھنٹوں میں  استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی نے سینیئر نائب صدر کراچی اور اکبر پلی نے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی میرپورخاص کے عہدوں سے استعفے صدر  پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کو بھیج دیے، اکبر پلی سابق ریجنل صدر میرپورخاص تھے۔

ان کے علاوہ سید ذوالفقار شاہ ڈل ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ، وہ سابق ریجنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی حیدرآباد تھے۔

مزید خبریں :