کھیل
Time 18 فروری ، 2022

صرف کٹنگ کا ہی انٹرویو کیوں؟ حسن کی شرارت پر اہلیہ ایرن بھی ہنس پڑیں

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں پشاور زلمی کی فتح کے بعد بین کٹنگ کے انٹرویو میں حسن علی کی شرارت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی  حسن علی کی اسٹیڈیم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پشاور زلمی کی فتح کے بعد پی ایس ایل پریزینٹر ایرن ہالینڈ اپنے شوہر اور پشاور زلمی کے کھلاڑی  بین کٹنگ کا انٹرویو کر رہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے شرارت کرتے ہوئے   مداخلت کی اور ایرن سے سوال کیا  کہ"ہمیشہ بین کٹنگ ہی کا انٹرویو کیوں کرتی ہو؟" ۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ حسن علی انٹرویو میں خلل ڈال کر چلے گئے تاہم ایرن اور بین کٹنگ اس شرارت پر ہنس پڑے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی تھی۔

اس فتح کے بعد پشاور زلمی کے 9 میچز میں پوائنٹس کی تعداد 10 ہو گئی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 8 میچز کے بعد 8 پوائنٹس ہیں، ملتان سلطانز 14 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز کے 10 پوائنٹس ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، کراچی کنگز لیگ میں اب تک ایک بھی میچ جیت نہیں سکی ہے۔

مزید خبریں :