02 نومبر ، 2012
لندن…برطانیہ میں ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق سگریٹ پینے والے سگریٹ نہ پینے والے کے مقابلے میں سال میں 2سے 3دن کم کام کرتے ہیں۔ یہ رپورٹ نشے سے متعلق ایک جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ یورپ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، امریکا اورجاپان کے نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے کل 71ہزار ورکرزسے 1960اور 2011کے درمیان 29علیحدہ علیحدہ اسٹڈیز کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوش سال میں 2سے 3دن کم کام کرتے ہیں۔