دنیا
Time 28 فروری ، 2022

ویڈیو: یوکرین میں بیٹے کو الوداع کہتی ماں زارو قطار رو پڑی

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد  روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں اور کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد کیف اور خار کیف میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں دوبارہ سنی جارہی ہیں ۔

یوکرین پر روس کے حملے  کے بعد سے وہاں پھنسے غیر ملکی اور یوکرینی شہریوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز  منظر عام آئی ہیں جس میں یوکرینی باشندوں کو مجبوری میں اپنی سرزمین اور پیاروں کو الوداع کہتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر اب یوکرین سے ایک اور جذباتی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں روتی بلکتی ماں اپنے جوان بیٹے کو یوکرین چھوڑنے سے قبل الوداع کہہ  رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں موجود ماں اور بیٹا یوکرین کے شہر لیویو کے ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں، خاتون اپنی جان کی حفاظت کے لیے یوکرین چھوڑرہی ہیں جب کہ بیٹے کو لڑنے کے لیے یوکرین میں ہی موجود رہنا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ  کے ایک اندازے کے مطابق اب تک 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد یوکرین سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔


مزید خبریں :