02 نومبر ، 2012
لاہور …ماہر امراض قلب کا کہنا ہے کہ دل کی دھڑکن کا تیز ہونا بھی ایک بیماری ہے جس کا بروقت علاج نہ ہونے سے موت لاحق ہوسکتی ہے، لاہور کے مقامی ہوٹل میں بین الاقوامی کارڈیک کانفرنس میں پاکستان سمیت امریکہ ،بھارت،سعودی عرب کے ماہر امراض قلب نے شرکت کی ،شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے،عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکنیں تیز ہونے کو معمولی بات نہ سمجھیں،الیکٹریو فزیولوجی کی مدد سے علاج ممکن ہے،انہوں نے کہا کہ دل کی بھی الیکٹرک وائر ہوتی ہے جس میں خرابی کے باعث دھڑکن تیز ہوجاتی ہے،پیس میکر اور دیگر ڈیوائسز کی مدد سے دل کا پمپ کام کرتا رہتا ہے۔