,
Time 06 مارچ ، 2022
پاکستان

آصف زرداری سے پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر سرداریارمحمد رندکی ملاقات

جب سیاسی شخصیات ملتی ہیں تو سیاسی گفتگو بھی ہوتی ہے، آئندہ بھی ملاقاتیں رہیں گی، سردار یار محمد رند— فوٹو: سوشل میڈیا
جب سیاسی شخصیات ملتی ہیں تو سیاسی گفتگو بھی ہوتی ہے، آئندہ بھی ملاقاتیں رہیں گی، سردار یار محمد رند— فوٹو: سوشل میڈیا

سابق صدر آصف زرداری سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے سابق صدر سرداریار محمد رند نے ملاقات کی۔

سرداریارمحمدرندکی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سردار یار محمد رند کا کہنا تھاکہ آصف زرداری میرے پڑوسی ہیں، ان سے ذاتی تعلق ہے، جب سیاسی شخصیات ملتی ہیں تو سیاسی گفتگو بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری سے ان کی بیٹی کی خیریت دریافت کی، ہماری آئندہ بھی ملاقاتیں رہیں گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان و سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے بھی اتوار کو دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مزید خبریں :