Time 07 مارچ ، 2022
دنیا

سانحہ اے پی ایس میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز آکسفورڈ یونین کے صدر بن گئے

سانحہ آرمی پبلک اسکول میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

20 سالہ احمد نواز آکسفورڈ کی طلبہ یونین کے صدر بن گئے جس کی انہوں نے ٹوئٹر پر تصویر بھی پوسٹ کی۔

انہوں نے لکھا کہ آج میری زندگی کا یادگارلمحہ ہے، یہ  کامیابی  دہشتگردوں کیلئے پیغام ہے کہ طلبہ کوآگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے۔

خیال رہے کہ سانحہ اے پی ایس میں زخمی احمد نواز 7 سال قبل 2014 میں برطانیہ منتقل ہوئے تھے، سانحے میں ان کے چھوٹے بھائی شہید ہوئے تھے۔

مزید خبریں :