پاکستان

حکومتی اتحادی جماعت بی اے پی نے وزیر اعظم سے ملنے سے معذرت کرلی

حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آج رات بی اے پی ارکان کو ملاقات کیلئے بلایا تھا لیکن بی اے پی ارکان نے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کی عدم موجودگی پر ملاقات سے معذرت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی ارکان نے جواب دیا کہ کچھ ارکان اسلام آباد میں نہیں، واپسی پرملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی سیاسی صورتحال پرمشاورت کےبعدلائحہ عمل طے کرے گی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے ہیں اور آج وہ کراچی میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز بھی پہنچے تھے۔

بلوچستان عوامی پارٹی بھی وفاق میں حکومتی اتحاد میں شامل ہے۔

مزید خبریں :