کھیل
Time 10 مارچ ، 2022

بابراعظم کی تعریف کرنیوالی آسٹریلوی صحافی نے پاکستان سے کیا سیکھا؟

بابر اعظم کی کور ڈرائیو کی مداح آسٹریلوی صحافی میلنڈا فیرل نے کراچی پہنچتے ہی ایک ویڈیو شیئر کی۔

میلنڈا نے ٹوئٹر پر مقامی ہوٹل کے کچن کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑے پیمانے پر کھانا تیار کیا جارہا ہے۔

آسٹریلوی صحافی نے کراچی میں اپنی پہلی رات خوب انجوائے کی اور انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے اس سے بڑا کچن کبھی نہیں دیکھا۔

میلنڈا نے کہا کہ میں نے پاکستان سے ایک چیز سیکھی ہے اور وہ یہ کہ یہاں بہت سارا گوشت کھایا جاتا ہے۔

آسٹریلوی صحافی کی ٹوئٹ پر صارفین ان کی اس محبت کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور ساتھ ہی انہیں کراچی کے مشہور مقامات جاکر وہاں کے خاص کھانے کھانے کے بھی مشورے دے رہے ہیں۔

انہوں نے بازد خان کے ہمراہ بھی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں دونوں نے چترالی ٹوپی پہنی تھی، صارفین نے ان کے اس انداز کو پسند کیا اور کہا تھا کہ یہ ایک زندہ دل خاتون ہیں جو پاکستان میں ہر لمحے سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ میلنڈا آسٹریلوی ٹیم کے میچز کی کوریج کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اور ہر لمحے کی خبر وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں کو دے رہی ہیں۔