10 مارچ ، 2022
لاہور: جہانگیر ترین گروپ سے ایک اور صوبائی وزیر نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر صمصام بخاری نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کروں گا۔
صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی، نعمان لنگڑیال چھوٹا بھائی ہے اس سے ذاتی تعلقات ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے کسی سیاسی اجلاس میں کبھی شرکت نہیں کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ترین گروپ کے آصف نکئی اور سردار خرم لغاری بھی ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔