10 مارچ ، 2022
باپ کو یادکرنےکی سزا دینے کے لیے شقی القلب ماں نے مبینہ طور پر دو کمسن بچیوں کو پنکھے سے لٹکا کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کی شمس کالونی میں پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کےمطابق بچیاں والد کو یادکر رہی تھیں، خاتون نے بچیوں کو ضدکرنے پر قتل کیا، خاتون نے بچیوں کو پنکھے سے لٹکا کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کا شوہرگھر سے دور تھا، واپس نہ آنے پر بچیاں والد کو بلارہی تھیں، ملزمہ نے بچیوں کو قتل کرنےکے بعدشوہرکو ویڈیوکال پرلاشیں بھی دکھائیں۔
پولیس کے مطابق بعد ازاں خاتون نے بھی خود کشی کی کوشش کی، ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔