13 مارچ ، 2022
پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی جانب سے اپوزیشن کی جانب جھکاؤ کا واضح اشارہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گی جبکہ ق کے اجلاس کے دوران حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی ٹیلیفونک مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نے تمام حکومتی اتحادی دھڑوں کے ساتھ حتمی اعلان کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ق لیگ، ایم کیو ایم، بی اے پی اور ترین گروپ مشترکہ فیصلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ آئین اور قانون بڑا واضح ہے، اسپیکرقومی اسمبلی کواس پرعمل کرناچاہیے، ہم اپنا فیصلہ کرچکے، اس پرساتھیوں سےحتمی مشاورت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق،ایم کیوایم اوربلوچستان عوامی پارٹی مل کرچل رہے ہیں۔