14 مارچ ، 2022
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد کل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری، بلاول بھٹو سےایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات میں صوبائی سطح پرتمام معاملات پراتفاق ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق سے متعلق معاملات کیلئےایم کیوایم کاوفد شہبازشریف سےکل ملاقات کرےگا۔
خیال رہے کہ آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
پی پی اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے تمام تر نکات سے بھی اتفاق کیا۔