20 مارچ ، 2022
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ 10سال کی قانونی لڑائی اور مذاکرات کےبعد ریکوڈک کا معاہدہ ہوگیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ریکوڈک معاہدے پاکستان پرعائد 11 ارب ڈالرز کا جرمانہ ختم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے 10 ارب ڈالرزخرچ کیے جائیں گے اور بیرک گولڈ سے معاہدے کے تحت بلوچستان میں 8 ہزارافراد کوروزگار ملے گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ریکوڈک ممکنہ طور پر دنیا میں سونے اور تانبے کی سب سے بڑی کان ہوگی، یہ ہمیں قرض سے آزاد کرے گا، ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین نےکہا کہ ریکوڈک معاہدے پر 25 فیصد حصہ بلوچستان کا ہوگا، بلوچستان کو 100 سال تک فائدہ ہوگا۔