21 مارچ ، 2022
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما جانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس کا ترین گروپ کے وزرا اور مشیروں نے بائیکاٹ کیا اور شریک نہیں ہوئے۔
ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں ترین گروپ کے وزر ا نے شرکت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ترین گروپ مائنس عثمان بزدارمطالبے پرقائم ہے۔