21 مارچ ، 2022
لاہور سے دوحا جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ذرائع کے مطابق اڑان کےکچھ دیربعد دائیں پر سے پرندہ ٹکرا گیا، تاہم طیارہ محفوظ رہا۔
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ کپتان نے پرندہ ٹکرانےکی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی، بعد ازاں غیر ملکی ائیرلائن کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے باہر نکل گیا۔
خیال رہے کہ آج صبح نئی دہلی سے دوحا جانے والی پرواز نے بھی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔
ایوی ایشن ذرائع کاکہنا ہےکہ قطر ائیرویز کی پرواز کیو آر 579 کراچی کے قریب تھی کہ اس میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارے نے فائر انڈیکیشن دیے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان کو کارگو ہولڈ میں اسموک سگنل ملا جس کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق طیارے میں 12 کریو ممبرز اور 283 مسافر سوار تھے، مسافروں کو منزل پر لے جانے کے لیے متبادل طیارہ کراچی ائیرپورٹ پہنچا اور مسافروں کو لےکر روانہ ہوگیا۔