25 مارچ ، 2022
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلانے کے باوجود ناراض رکن اسمبلی احمد حسین دیہڑ ملاقات کیلئے نہ پہنچے۔
ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احمد حسین دیہڑ ملاقات کیلئے ڈھائی بجے بلایا تھا لیکن احمد حسین دیہڑ ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس نہ آئے۔
اس سے قبل احمد حسین دیہڑ نے ایک بیان میں کہا کہ میں آج پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں گیا، میرےپانچ مطالبات ہیں اور سارے غریبوں سے متعلق ہیں لہٰذا عمران خان سے اپیل ہے میرےمطالبات تسلیم کریں۔
ان کا کہناتھا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ تک آپ کو وقت دیتا ہوں، وزیراعظم سے اس وقت ملوں گاجب میرےمطالبات پورے ہوں گے۔