Time 29 مارچ ، 2022
پاکستان

مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بیٹے کی پیدائش شعبان کی تیسری تاریخ کو ہوئی، جس کا نام ہم نے سید زائر حسین سبزواری رکھا ہے__فوٹو فائل
بیٹے کی پیدائش شعبان کی تیسری تاریخ کو ہوئی، جس کا نام ہم نے سید زائر حسین سبزواری رکھا ہے__فوٹو فائل

معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مدیحہ نقوی نے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی جہاں انہوں نے بچے کی پیدائش سے قبل ہونے والی تقریب (بے بی شاور) کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش شعبان کی تیسری تاریخ کو ہوئی، جس کا نام ہم نے سید زائر حسین سبزواری رکھا ہے۔

مدیحہ نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی نے جولائی 2019 میں خاموشی سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں :