Time 29 مارچ ، 2022
پاکستان

حکومت کی ترین گروپ کو اہم وزارتوں کی پیشکش پر عون چوہدری نے کیا جواب دیا؟

حکومت کے ترین گروپ سے رابطوں میں تیزی آگئی، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ترین گروپ کے اہم رکن عون چوہدری سے فون پر رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم کے رکن پرویز خٹک نے ترین گروپ کو اہم وزارتوں کی پیشکش کرتے ہوئے تمام تحفظات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کا عون چوہدری سے کہنا تھا کہ پنجاب میں آپ کا مائنس بزدار کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے تاہم ترین گروپ حکومتی فیصلوں اور پارٹی پالیسی پر سپورٹ کرے۔

حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہیٰ کی حمایت کرنے کی بھی درخواست کی جس پرعون چوہدری نے کہا کہ جلد حتمی مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوارن ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے پرویز الٰہی اور مونس الہی کا 2 مرتبہ رابطہ بھی ہوا ہے۔

مزید خبریں :