Time 01 اپریل ، 2022
پاکستان

ترین اور علیم گروپس نے پی ٹی آئی پنجاب کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا گیا ہے— فوٹو: فائل
پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اور علیم خان گروپس نے پنجاب کی  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں ترین اورعلیم خان گروپس شریک نہیں ہوں گے۔

پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا گیا ہے جس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے، ترین گروپ کے 6 ارکان پرویزالٰہی کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرواچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی اکثریت نے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ علیم خان گروپ پہلے پرویزالٰہی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے چیھنہ گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے وزیراعظم عمران خان کے نامزد امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت کی ہے۔

مزید خبریں :