پاکستان

عدم اعتماد: وزیراعظم کی پی ٹی آئی ارکان کوپارٹی لیٹرہیڈ پرایوان میں شرکت کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ارکان کو پارٹی کا ہدایت نامہ دے دیا گیا ہے۔—فوٹو: فائل
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ارکان کو پارٹی کا ہدایت نامہ دے دیا گیا ہے۔—فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں  تمام ارکان کو پارٹی کا ہدایت نامہ دے دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ارکان کو پارٹی لیٹر ہیڈ پر ایوان میں شرکت کی ہدایت کی گئی جبکہ پی ٹی آئی ارکان کو تحریک پر ووٹنگ سے منع کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ہدایت نامے کے مطابق جورکن ایوان میں نہ آیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج صبح ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔

ووٹنگ کے بعد یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے پر رہیں گے یا فارغ ہوجائیں گے۔

اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی

وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ارکان بھی قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عدم اعتمادکا ووٹ جیتنےکے لیے پر عزم ہیں، پی ٹی آئی ارکان آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :