پاکستان
Time 03 اپریل ، 2022

نواز شریف مضبوط اور عقلمند سیاسی رہنما ہیں: ریحام خان

جس طرح انہوں نے پارٹی کے بہترین مستقبل کے لیے کام کیا وہ متاثر کن ہے: ٹوئٹر پر بیان/ فائل فوٹو
جس طرح انہوں نے پارٹی کے بہترین مستقبل کے لیے کام کیا وہ متاثر کن ہے: ٹوئٹر پر بیان/ فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مسلم لیگ ( ن) کے قائد محمد نواز شریف کو مضبوط اور عقلمند سیاسی رہنما قرار دیا ہے ۔

ریحام خان ٹوئٹر پر جاری بیان میں نوازشریف کی تعریف کی۔

 ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نواز شریف نہ صرف سب سے مضبوط اور عقلمند سیاسی رہنما ہیں بلکہ ایک عظیم بھائی اور بزرگ بھی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ جس طرح انہوں نے پارٹی کے بہترین مستقبل کے لیے کام کیا وہ متاثر کن ہے۔

مزید خبریں :