Time 04 اپریل ، 2022
پاکستان

پی آئی اے نے دوران پرواز عملے کے روزہ رکھنے پر پابندی عائدکردی

اگر کوئی کریو روزہ رکھنا ضروری سمجھے گا تو اس کو رخصت پر جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے/فوٹوفائل
  اگر کوئی کریو روزہ رکھنا ضروری سمجھے گا تو اس کو رخصت پر جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے/فوٹوفائل

کراچی: قومی ائیر لائن نے طبی پیچیدگیوں کا جواز بنا کر  اپنے کریو ممبرز کے دورانِ فلائٹ روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے مذکورہ پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تصدیق کی۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق  اگر کوئی ممبر روزہ رکھنا ضروری سمجھے گا تو اس کو رخصت پر جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں تمام ائیرلائن کے کریو پر رمضان کے روزے رکھنے پر پابندی ہے اور صرف دو ائیر لائن پی آئی اے اور ایمریٹس ائیر لائن پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔

 گزشتہ روز پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر نے نوٹیفکیشن نمبر جاری کیا تھا۔

مزید خبریں :