Time 26 مارچ ، 2022
پاکستان

پی آئی اے اور ایف بی آر میں ٹکٹوں پر وصول ڈیوٹی سے متعلق معاملات طے پاگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی ائیرلائن پی آئی اے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان ٹکٹوں پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی سے متعلق معاملات طے پاگئے۔

 ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک اور چیئرمین ایف بی آر کی ملاقات میں معاملات طے پائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طے ہوا ہے کہ  پی آئی اے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں مسافروں سے ٹکٹ پر وصول ٹیکس ہر ماہ جمع کروائےگی، پی آئی اے نے جون تک ایف بی آر کو 1 ارب 90 کروڑ روپے کے واجبات جمع کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے، پی آئی اے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ماہانہ 50 کروڑ روپے کی قسط ادا کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ پی آئی اے نے مارچ  کی ڈیوٹی کی قسط 50 کروڑ روپے ایف بی آر کو جمع کرادی ہے۔

پی آئی اے پر مسافروں کے ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز  ڈیوٹی کی مد میں مجموعی طور 4 ارب روپے واجب الادا ہیں، جون میں ایک ارب 90 کروڑ روپےکی ادائیگی کے بعد بقیہ فیڈرل ایکسائز کے لیے دوبارہ بات ہوگی۔

خیال رہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے رواں ماہ  پی آئی اے کے دو مرتبہ بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے تھے۔

مزید خبریں :