Time 07 اپریل ، 2022
پاکستان

' عدم اعتماد کیس کا فیصلہ اپوزیشن یا عمران خان کے حق میں نہیں، آئین کے حق میں آنا چاہیے'

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان بھاگتے بھاگتے آئین بھی توڑ کر بھاگ گیا۔—فوٹو: فائل
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان بھاگتے بھاگتے آئین بھی توڑ کر بھاگ گیا۔—فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان بھاگتے، بھاگتے آئین بھی توڑ کر بھاگ گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عدم اعتماد کیس کا فیصلہ اپوزیشن یا عمران خان کے حق میں نہیں ، آئین کے حق میں آنا چاہیے ، اگر ایسا نہیں ہوتا تو الیکشن متنازع بھی ہوں گے اور پُرتشدد بھی ۔ 

انہوں نے کہا کہ جو ادارے پچھلے الیکشن میں متنازع رہے وہ اس الیکشن میں بھی متنازع ہوں گے ، اگر عدالتی فیصلہ عمران کے لیے فیس سیونگ ہوا تو سوال ہوگا کہ کیا عمران خان آئین سے زیادہ اہم ہے؟

 جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس سیاسی مقاصد کے لیے بلایا گیا ، اس اجلاس کے اعلامیے میں کسی سازش کا ذکر نہیں ، صرف غیر سفارتی زبان اور پاکستان میں مداخلت کا الزام ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اگر غیرملکی سازش سامنے آتی تو اعلامیہ سخت ہوتا ، اس اجلاس کی بنیاد پر عمران خان نے غیر ملکی سازش کا کارڈ کھیلا ، اس لیے اپوزیشن اداروں سے کہہ رہی ہے کہ وضاحت کریں ۔


مزید خبریں :