Time 07 اپریل ، 2022
پاکستان

ملکی سیاسی صورتحال پر نواز شریف کا کارکنوں کیلئے ’خاص پیغام‘

آن لائن اجلاس میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ رائے لی/فوٹوفائل
آن لائن اجلاس میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ رائے لی/فوٹوفائل

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن  کے قائد نواز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگی عہدیداروں اور  کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے  گزشتہ روز  پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے آن لائن  خطاب کیا۔

دوران خطاب نواز شریف نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ آئین کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کو باہر آنا چاہیے۔

 دیے گئے  پیغام میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی کے لیے کارکنان اپنا رول ادا کریں۔  اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ رائے بھی لی۔

 انہوں نے کہا کہ ملک  اہم موڑ پر کھڑا ہے، ہماری غفلت اور سستی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، یہ آئین کے تحفظ اور جمہوریت کی بقا کا معاملہ ہے، آپ اس کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔

مزید خبریں :