10 اپریل ، 2022
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں وہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں شریک ہونےگئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر سندھ کراچی واپسی پر اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے، گورنر سندھ کے اہل خانہ فی الحال گورنر ہاؤس میں ہی مقیم ہیں۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کےگورنر شاہ فرمان مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑدوں گا، شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔
دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز کا استعفیٰ بھی متوقع ہے۔