پاکستان
17 فروری ، 2012

شمالی بلوچستان اور بلتستان میں برفباری کانیاسلسلہ شروع

شمالی بلوچستان اور بلتستان میں برفباری کانیاسلسلہ شروع

اسلام آباد… ملک کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھرگہرے بادل چھائے ہوئے ہیں،بلوچستان کے شمالی علاقوں اور بلتستان ڈویژن کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے،شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے ، بلتستان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں دو روز سے ہلکی برفباری جاری ہے،بعض علاقوں میں پائپ لائنوں میں پانی جمنے سے واٹرسپلائی متاثر ہے، بالائی علاقوں کا ڈیژھ ماہ سے زمینی رابطہ منقطع ہے، ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت آزادکشمیر کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود ہے،سردی سے کشمور میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں،کرم ایجنسی سمیت قبائلی علاقے بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں ،قبائلیوں کا کہنا ہے کہ سردی میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ،چترال جانے کے واحد زمینی راستے لواری ٹنل کو پاک فوج کے جوان برف ہٹا کربحال رکھنے میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :