11 اپریل ، 2022
اسلام آباد: ملک کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد تقریب حلف برداری بھی آج ہی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی کی جانب سے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد آج ہی نومنتخب وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت عارف علوی نو منتخب وزیراعظم سےحلف لیں گے جس کے لیے ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔
واضح رہےکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹنے کے بعد قومی اسمبلی آج ملک کے 23 ویں وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔