14 اپریل ، 2022
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ناظم جوکھیو کیس میں جام کریم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کو حفاظتی ضمانت میں تبدیل کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے جام کریم اور دیگرکی عبوری ضمانت کوحفاظتی ضمانت میں تبدیل کردیا جب کہ انہیں تین دن میں انسداددہشتگردی عدالت سےرجوع کرنےکی ہدایت بھی کی۔
عدالت نے جام کریم اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں تین دن کی توسیع بھی کردی۔
واضح رہےکہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں چالان سے ایم این اےجام کریم، ایم پی اے جام اویس سمیت 8 افراد کے نام خارج کردیےگئے ہیں جب کہ حیدر ،معراج اور نیاز کو بطور ملزم نامزد کردیا گیا، تفتیشی افسر نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیا ہے۔